پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، ٹھٹھہ، نوشہرو فیروز، بلڑی شاہ کریم، بدین، شاہپور چاکر، کنب اور کڑیو گھنور میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ عوامی تحریک، ایس یو پی، ایس ٹی پی، جسقم، پاکستان تحريک انصاف، قومی عوامی تحریک، سندھیانی تحریک اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ریلیاں اور مظاہرے نکالے گئے۔ سجاول، جاتی، میرپور بٹھورو، چوہر جمالی، نئوں دیرو، رتودیرو، دڑو اور جھوک شریف میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ خیرپور میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈووکیٹ سید جعفر علی شاہ اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ خیرپور، کشمور، جھڈو، گلاب لغاری، بہرام، کنری، سن، فیض گنج، ڈھورو نارو اور باڈہ میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ مٹیاری، دادو، سکرنڈ، تھانہ بولا خان، نئوں گوٹھ، ٹنڈو غلام علی، پیروسن اور کھانوٹھ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جبکہ ٹنڈو باگو میں توا اٹھا کر دھرنا دیا گیا۔ نصیرآباد میں عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے توا اٹھا کر ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شریک ہوئے۔ بھان سید آباد، واہی پاندھی، ٹنڈو محمد خان، میرپور ماتھیلو، دوڑ، ٹنڈو آدم، سجاول جونیجو، ٹھل، بلڑی شاہ کریم اور میرواہ گورچانی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جیکب آباد میں شہریوں نے سائیکلوں پر ریلی نکال کر منفرد احتجاج کیا جبکہ نبی سر روڈ پر موٹر سائیکل کا علامتی جنازہ بھی نکالا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے اور عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکمرانوں کو غریب عوام کی مشکلات کا احساس کرنا چاہیے اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں کم کر کے مہنگائی پر قابو پایا جائے۔