کراچی:
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائی ہیں۔
کینٹ اسٹیشن پر سکر ایکسپریس کی ریفربشڈ کوچز کے افتتاح کے موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کے جو وعدے تھے وہ پورے ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ٹرین میں 1100 افراد کی گنجائش ہے اور ہم اپنے وسائل کے دائرے میں رہ کر کام کریں گے۔
نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائی ہیں، بلکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جس کی وجہ سے ہم نے اپنے ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت علاقے میں امن قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور وزیرِاعظم، نائب وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل امن کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
0 تبصرے