کیوی کپتان املیا کیئر نے 139 گیندوں پر ناقابل شکست 179 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا
ویلنگٹن (اسپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ خواتین نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 346 رنز کا ہدف حاصل کرکے ون ڈے کرکٹ میں نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔
نیوزی لینڈ نے ساؤتھ افریقہ کی طرف سے دیے گئے 347 رنز کے ہدف کو دو گیندیں باقی رہتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کیوی کپتان املیا کیئر نے 139 گیندوں پر ناقابل شکست 179 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
نیوزی لینڈ کی ابتدائی چار وکٹیں جلد گئیں، جس کے بعد کپتان املیا اور ایزابیل نے 120 رنز کی شراکت قائم کی اور ایک اینڈ سے اسکور تیزی سے بڑھاتے رہے۔ کیوی کپتان نے اپنی سنچری 90 گیندوں پر مکمل کی جبکہ آخری 79 رنز صرف 49 گیندوں پر بنائے، اور ایزابیل 48 گیندوں پر 68 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
ساؤتھ افریقہ خواتین کی طرف سے ایابونگا کھاتے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ساؤتھ افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو 347 رنز کا ہدف دیا تھا۔
0 تبصرے