آپریشن وعدہ صادق 4 کی 89 ویں لہر: ایران کا امریکی اور صہیونی اہداف پر بڑا حملہ، میزائل اور ڈرونز کی بارش

آپریشن وعدہ صادق 4 کی 89 ویں لہر: ایران کا امریکی اور صہیونی اہداف پر بڑا حملہ، میزائل اور ڈرونز کی بارش

تهران (ویب ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اطلاعاتی شعبے نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 89 ویں لہر کے تحت اسرائیل کے مختلف شہروں اور امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ جاری کردہ بیان کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور علاقائی مزاحمتی گروہ نے مشترکہ اور مربوط کارروائی کے ذریعے اس لہر کو انجام دیا۔ اس دوران 100 سے زائد بھاری میزائل، حملہ آور ڈرون اور 200 راکٹس مغربی ایشیا کے وسیع علاقے اور فالسطین کے شمال سے جنوب تک مختلف اہداف پر فائر کیے گئے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، کارروائیوں کے دوران ایلات، تل ابیب اور بنی براک سمیت مختلف مقامات پر اسرائیلی فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اسرائیل کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈے، جہاں مبینہ طور پر 80 اہلکار موجود تھے، کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح العديد اڈے پر امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر یونٹ پر بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر تباہ اور دیگر شدید متاثر ہوئے۔ پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ یہ لہر ابھی بھی مکمل شدت کے ساتھ جاری ہے اور آئندہ پیش رفت کے بارے میں مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔