میرا سب سے ہاٹ روپ دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں– کرتی سینن کا کاکٹیل 2 میں اپنے کردار کے بارے میں انکشاف

میرا سب سے ہاٹ روپ دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں– کرتی سینن کا کاکٹیل 2 میں اپنے کردار کے بارے میں انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرتی سینن نے اپنی آنے والی فلم کاکٹیل 2 کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس پروجیکٹ میں ان کا کردار ان کے کیریئر کا سب سے منفرد اور جرات مندانہ ہوگا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کرتی سینن نے کہا کہ یہ کردار نہ صرف ان کے اب تک کیے گئے کام سے مختلف ہے بلکہ ممکن ہے کہ یہ ان کے کیریئر کا سب سے زیادہ ہاٹ روپ بھی ہو۔ اداکارہ نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ کاکٹیل 2 پرانی فلم کاکٹیل کا سیدھا سیکوئل ہے۔ ان کے مطابق، نئی فلم کا ماحول ملتا جلتا لگ سکتا ہے، لیکن کہانی اور کردار مکمل طور پر مختلف ہیں۔ یاد رہے کہ پہلی فلم کاکٹیل میں سرف علی خان، دپیکا پاڈکون اور ڈیانا پنتی نے اہم کردار ادا کیے تھے، جسے مداحوں کی جانب سے بہت مثبت ردعمل ملا تھا۔ کرتی سینن کے مطابق، کاکٹیل 2 کی کہانی دو لڑکیوں اور ایک لڑکے کے گرد گھومتی ہے، جس میں دوستی، جذبات، ڈرامہ، موسیقی اور خوبصورت لوکیشنز کا امتزاج ہے۔ واضح رہے کہ فلم کی ہدایتکاری ایک بار پھر ہومی اداجانیا کر رہے ہیں اور اپنی منفرد کاسٹنگ کی وجہ سے یہ فلم پہلے ہی سوشل میڈیا پر خاص توجہ حاصل کر چکی ہے۔