دادو (ویب ڈیسک) اُم رباب کے تین گھر والوں کے قتل کیس کے فیصلے کے بعد سیشن جج کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والے 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں سے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سوشل میڈیا پر غیر مہذب پوسٹس کے الزام میں 12 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، جن میں سے پانچ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
دادو کی عدالت میں میہڑ کیس کے فیصلے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زاہد حسین میتلی کے خلاف غلط اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے پر دادو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری پوسٹس اور ویڈیوز میں سیشن جج دادو کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے، جو عدالتی عمل پر اثر انداز ہونے اور عوام میں غلط فہمی پیدا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ خیرپور کے رہائشی شاڪر مسرور مہيسر مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے جج کے خلاف منفی مہم چلانے میں ملوث تھا، جسے دادو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، اور ان کے خلاف قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
0 تبصرے