نیند سے اٹھتے ہی موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کے لیے بری خبر، ماہرین نے وارننگ دے دی

نیند سے اٹھتے ہی موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کے لیے بری خبر، ماہرین نے وارننگ دے دی

اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ صبح جاگتے ہی سب سے پہلے موبائل فون چیک کرتے ہیں، لیکن طبی ماہرین نے اس عادت کے بارے میں سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے اس کے سنگین نقصانات سے آگاہ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، جاگنے کے فوراً بعد فون کی اسکرین دیکھنے سے آپ کے "نیند اور جاگنے کے چکر" متاثر ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں نیند کا معیار خراب ہو جاتا ہے اور آپ جاگنے کے بعد بھی تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس عادت سے آنکھوں پر بھی شدید دباؤ پڑتا ہے، انسان ذہنی دباؤ اور پریشانی محسوس کرتا ہے، لمبی نیند بھی ادھوری لگتی ہے اور جاگنے کے بعد پورے دن کام پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ ماہرین نے اس عادت کے کئی دیگر سنگین نقصانات بھی بیان کیے ہیں جو انسان کی مجموعی ذہنی اور جسمانی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ نیند سے اٹھتے ہی موبائل فون استعمال نہ کیا جائے۔