پی ایس ایل: کوئٹہ کے ہاتھوں حیدرآباد کو 40 رنز سے شکست

پی ایس ایل: کوئٹہ کے ہاتھوں حیدرآباد کو 40 رنز سے شکست

لاہور (ویب ڈیسک) Pakistan Super League کے پانچویں میچ میں Quetta Gladiators نے Hyderabad Kingsmen کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ Gaddafi Stadium میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے Shamail Hussain نے 54 اور Hasan Nawaz نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ Tom Curran نے 31 رنز بنائے۔ حیدرآباد کی جانب سے Riley Meredith نے 3 جبکہ Akif Javed اور Maheesh Theekshana نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔ Irfan Niazi 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ Hassan Khan نے 31، کپتان Marnus Labuschagne نے 23 اور Usman Khan نے 14 رنز بنائے۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے Abrar Ahmed نے 3 جبکہ Ahmed Daniyal نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ Usman Tariq، Alzarri Joseph اور Saud Shakeel نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔