کراچی: معروف اداکارہ Ayeza Khan کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداح انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے جس میں وہ سفید سلکی سلیو لیس لباس میں نظر آ رہی ہیں۔
انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ یہ فوٹو شوٹ عید کے دن کیا گیا تھا لیکن مصروفیت کی وجہ سے اسے وقت پر شیئر نہیں کر سکی۔
تاہم مداحوں کو عائزہ خان کا یہ انداز پسند نہیں آیا اور انہوں نے انہیں یاد دلایا کہ وہ ماضی میں خود کہہ چکی ہیں کہ سلیو لیس لباس نہیں پہنتیں اور سادگی کو ترجیح دیتی ہیں۔
صارفین نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اچانک یہ تبدیلی کیوں آئی؟ شاید زیادہ شہرت حاصل کرنے کے لیے ایسا کیا جا رہا ہے۔ بعض نے کہا کہ یہ انداز آپ کو زیب نہیں دیتا، براہِ کرم اپنے پرانے اسٹائل پر واپس آ جائیں۔
دوسری جانب کچھ صارفین نے عائزہ خان کے اس انداز کو سراہا بھی، تاہم مجموعی طور پر اس فوٹو شوٹ پر اداکارہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
0 تبصرے