تہران (ویب ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ جنوبی فارس میں ایک امریکی جنگی طیارہ ایف 16 کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایف 16 طیارہ سعودی عرب کے ایک ایئر بیس تک پہنچنے سے پہلے ہی کریش ہو گیا تھا، جبکہ مقبوضہ فلسطین اور خطے میں امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر بھی شدید حملے کیے گئے ہیں۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ ایرانی تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔
پاسدارانِ انقلاب نے مزید بتایا کہ حیفہ میں اسٹریٹجک الیکٹرانک وارفیئر سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ بن گوریون ایئر بیس پر ایندھن کے ذخائر پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔
0 تبصرے