واشنگٹن (ویب ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام کو نہایت مختلف اور عجیب قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ معاہدے کے لیے خیرات مانگ رہے ہیں، جبکہ ایرانی فوج مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور ان کے پاس واپسی کا کوئی امکان نہیں۔
ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود وہ عوام کو یہ بتا رہے ہیں کہ “وہ صرف ہماری تجویز پر غور کر رہے ہیں… یہ جھوٹ ہے۔”
انہوں نے کہا کہ “بہتر ہے کہ وہ جلد سنجیدہ ہو جائیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔”
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایک بار دیر ہو گئی تو پھر دوبارہ موقع نہیں ملے گا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیٹو ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ایران جنگ میں ان کی مدد کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ “نیٹو ممالک نے ایران جیسے پاگل ملک کے خلاف مدد کے لیے کچھ بھی نہیں کیا، جو اب عسکری طور پر ختم ہو چکا ہے۔ امریکا کو نیٹو سے کسی چیز کی ضرورت نہیں، لیکن ہم اس اہم وقت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔”
0 تبصرے