خيرپور: ٹنڈو مستی پولیس کی جانب سے کمسن بچے سے بدفعلی کے بعد قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو مقابلے میں مارے جانے کا دعویٰ
پولیس کے مطابق لاڑکانہ روڈ پر سم نامی جام پل کے قریب ملزمان کے ساتھ مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں موت واقع ہو گئی، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔
مارے جانے والے ملزم کی شناخت محرابپور کے رہائشی امداد علی ولد رمضان چوہان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مارا گیا ملزم تین روز قبل ٹرک مالک کے بیٹے نعمان آرائیں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے میں ملوث تھا۔
0 تبصرے