امریکہ سے بہتر گرین لینڈ کی حفاظت کوئی نہیں کر سکتا، اور انہوں نے وہاں "گولڈن ڈوم" بنانے کا ارادہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ پوری دنیا کی اقتصادی انجن ہے، مجھے یورپ سے محبت ہے لیکن یہ صحیح راستے پر نہیں چل رہا,امریکی صدر

امریکہ سے بہتر گرین لینڈ کی حفاظت کوئی نہیں کر سکتا، اور انہوں نے وہاں

ڈیووس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ پوری دنیا کی اقتصادی انجن ہے، مجھے یورپ سے محبت ہے لیکن یہ صحیح راستے پر نہیں چل رہا۔ ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ کے کچھ مقامات اب قابل شناخت نہیں رہے، سبز توانائی پر زور اور عوامی ہجرت یورپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکہ نہ ہوتا تو آج نیٹو بھی موجود نہ ہوتا۔ یورپی ممالک کو اصلاحات پر توجہ دینی چاہیے، اور ان کے دور میں امریکی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیں بازو کی پالیسیاں یورپی توانائی کو تباہ کن سطح تک لے گئی ہیں، جبکہ امریکی ٹیرف پالیسی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھ رہی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ سے بہتر گرین لینڈ کی حفاظت کوئی نہیں کر سکتا، اور انہوں نے وہاں "گولڈن ڈوم" بنانے کا ارادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد گرین لینڈ کو خالی کرنا احمقانہ تھا، اور نیٹو میں شامل ممالک کو اپنا دفاع مضبوط کرنا چاہیے۔ صدر نے زور دیا کہ گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کے لیے طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتے، مگر پچھلے 200 سال سے اسے خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ علاقہ امریکی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے نیٹو کے لیے جو کچھ کیا، اس کے بدلے میں گرین لینڈ لینا معمول کی بات ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں شکرگزاری ظاہر نہیں کی۔ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ گرین لینڈ کے معاملے میں صدر ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ نیٹو کے سابق سیکریٹری جنرل اینڈرز فوگ راسموسن نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو خوش کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے اور اب یورپ سے "مزید سخت ردعمل" کی توقع کی جا سکتی ہے۔ فرانس نے کہا ہے کہ یورپی یونین امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات پر غور کرے۔ ایمانوئل میکرون نے ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ "دہشت گردی کی بجائے احترام" اور "بربریت کی بجائے قانون کی حکمرانی" کو ترجیح دیں گے۔