وہ وقت جلد آئے گا جب ہم مکمل تیاری اور طاقت کے ساتھ عملی میدان میں اتریں گے: جونیئر ذوالفقار
سجاول (گلشیر میر بحر) جونیئر ذوالفقار علی بھٹو سجاول پہنچے اور پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے بنیادی کارکن اور رہنما مرحوم یونس بھان کی چوتھی برسی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کے دوران ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ ہماری جدوجہد غریب، مظلوم اور مسکین لوگوں کے لیے ہے، جو ہر حال میں جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ بھٹو، غنویٰ بھٹو اور میں سمیت ہماری پوری فیملی ایک ہے اور ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔وہ وقت جلد آئے گا جب ہم مکمل تیاری اور طاقت کے ساتھ عملی میدان میں اتریں گے، عوام کو زرداری لیگ نہیں چاہیے، عوام کو شاید شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو چاہیے۔
0 تبصرے