پیرجوگوٹھ: ٹھری میرواہ کے گاؤں ہنڈیاری کی رہائشی جوڑی امینہ ملاح نے اپنے شوہر فراز دستی کے ہمراہ پیرجوگوٹھ میں صحافیوں کے سامنے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی اور خوشی سے عدالت کے ذریعے پسند کی شادی کی ہے، جس کے بعد آمینہ ملاح کے رشتہ دار یاسین ملاح، ظہیر، نظام، وزیر ملاح اور دیگر مشتعل ہوگئے ہیں اور وہ دونوں کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قتل کے خوف کے باعث اس وقت دربدری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی حدود کے تھانے میں تحفظ کے لیے رپورٹ درج کرائی ہے لیکن پولیس بھی ہماری کوئی مدد نہیں کر رہی بلکہ الٹا ہم پر مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔
ایسی صورتحال کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
انہوں نے ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور پرامن زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔
0 تبصرے