نوشہرو فیروز کے قریب افسوسناک حادثے میں لعلو رائنک کے رہائشی 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نانگو شاہ موری کے مقام پر لعلو رائنک سے کراچی جانے والی کار کو پیچھے سے ٹرالر نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں غلام سولنگی، محمد بخش، عبدالحکیم، ندیم، سہراب سولنگی اور کار ڈرائیور منظور بروہی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قومی شاہراہ پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ٹنڈو مستی کے قریب حادثے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، جبکہ تین روز قبل کاٹھوڑ کے قریب پیش آنے والے حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ تین دنوں کے دوران مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 31 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
0 تبصرے