فلم ’ہم دل دے چکے صنم ‘کی شوٹنگ کے دوران سلمان اور ایش کے درمیان نزدیکیاں بڑھیں
بالی وڈ کی ماضی کی سب سے حسین جوڑی سلمان خان اور ایشوریا کا رشتہ 1997 میں شروع ہوا، سلمان اس وقت سپر اسٹار بن چکے تھےجبکہ ایشوریا نے مس ورلڈ کا خطاب جیتنے کے بعد بالی میں قدم رکھا تھا مگر انہیں تب تک کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔
یہ وہ دور تھا جب سنگیتا بجلانی سے جدائی کے بعد سلمان سومی علی کے پیار میں گرفتار ہو چکے تھے اور دونوں شادی کرنے کا سوچ رہے تھے۔
پھر سلمان کی نظر جب اس وقت کے خوبصورت ترین نیا چہرے پر پڑی تو وہ شاید سومی علی کو بھول گئے، سلمان نے فلم ’ جوش‘ میں اس لیے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ انہیں اس میں ایش کے بھائی کا کردار نبھانا تھا۔
فلم ’ہم دل دے چکے صنم ‘کی شوٹنگ کے دوران سلمان اور ایش کے درمیان نزدیکیاں بڑھیں اور یہیں سے ان کی محبت پروان چڑھی، یہ بات جب سومی علی کو پتہ چلی تو وہ امریکا چلی گئیں، پھر ایش کا سلمان کے گھر پر آنا جانا بھی معمول بن گیا تھا، ایشوریا سلمان کی بہنوں کی خاص دوست بن گئی تھیں۔
کچھ عرصے بعد نومبر 2000 کی ایک رات اچانک سلمان خان ایش کے اپارٹمنٹ پہنچے اور غصے سے ان کے گھر کا دروازہ زور سے کھٹکھٹانے لگے، سلمان صبح تین بجے تک دروازہ پیٹتے رہے، کہتے ہیں کہ ایسا کرنے سے سلمان کے ہاتھ زخمی ہوگئے تھے، بالآخر ایش کو سلمان کی ضد کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے اور صبح 6 بجے دروازہ کھولا، سلمان اندر گئے اور اسی روز وہ رات 8 بجے تک وہیں رکے۔
0 تبصرے