عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے، اعتراض ہے تو عدالت سے رجوع کیا جائے: رانا ثنا اللہ

عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے، اعتراض ہے تو عدالت سے رجوع کیا جائے: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا مناسب نہیں۔ اگر کسی کو اس حوالے سے کوئی شکایت یا اعتراض ہے تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس کے خطاب کے جواب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں واضح طور پر تمام سہولیات کا ذکر موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق جیل میں ورزش کے آلات فراہم کیے گئے ہیں اور تین وقت کے کھانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس بھی یہ ریمارکس دے چکے ہیں کہ سلمان صفدر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹس میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ مذکورہ رپورٹ میں یہ کہیں درج نہیں کہ عمران خان کو طبی سہولتوں سے محروم رکھا گیا یا علاج سے انکار کیا گیا ہو، اس لیے اس معاملے کو بلاوجہ سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔