ٹھٹھہ (ڈ ر) – سندھ کلچرل فورم ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے بیرسٹر عاصمہ جہانگیر کی 8ویں برسی کے موقع پر فقیر محمد بھائل لائبریری گھوڑاباری میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے بانی اور چیئرمین صادق لاکو نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے ملک میں جھوٹ، جبر، ظلم اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف تاریخی جدوجہد کی اور حقیقی جمہوریت کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر مظلوم اور محکوم لوگوں کی بے باک آواز تھیں، جنہوں نے بغیر کسی خوف کے انسانی حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کی۔
اس موقع پر علی احمد پنھور، محمد شریف جاکرو، علی محمد بروہی اور دیگر نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے مزدوروں، کسانوں، سیاسی اور سماجی کارکنوں سمیت ہر طبقے کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور قیدیوں کی آزادی کے لیے بھی اہم خدمات انجام دیں۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو عاصمہ جہانگیر جیسی بہادر اور اصولی قیادت کی سخت ضرورت ہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے عاصمہ جہانگیر کی تصویر پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں میر حسن جاکرو، منظور ڈھوکی، علی زمان جامدار، غلام مصطفیٰ پنھور، محمد ابراہیم لاکو، شہباز علی جاکرو اور دیگر بھی موجود تھے۔
0 تبصرے