سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری

سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن مواد پھیلانے کے کیس میں عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ اسلام آباد کے سینیئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی، تاہم ملزم کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت 21 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی سی آئی اے نے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور گمراہ کن الزامات عائد کرنے کا الزام ہے۔