بلوچستان میں قتل شدہ دو بھائیوں سمیت 4 مزدوروں کی مرید شاخ کے قریب تدفین

بلوچستان  میں قتل شدہ دو بھائیوں سمیت 4 مزدوروں کی مرید شاخ کے قریب تدفین

بلوچستان میں قتل شدہ دو بھائیوں سمیت 4 مزدوروں کی مرید شاخ کے قریب تدفین 3 دن قبل نوشکی کے علاقے میں مزدور نوجوان شہزاد، اس کا بھائی سجاد کنڈری، غلام عباس کنڈری اور کامران کنڈری کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ رات دیر گئے چنی مزدوروں کی لاشیں گاؤں کنڈری والا پہنچائی گئیں۔ جنازے میں کسی بھی سیاسی یا منتخب نمائندے نے شرکت نہیں کی۔ مقتولین کے ورثا محمد کنڈری، رفیق احمد اور اللہ دتہ کنڈری نے کہا کہ تین ماہ قبل یہ نوجوان بلوچستان مزدوری کے لیے گئے تھے، اور بے گناہ قتل کر دیے گئے۔ انہوں نے انصاف کا مطالبہ کیا۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے نوٹس لینے کے باوجود کوئی بھی حکومتی اہلکار مقتولین کے جنازے پر موجود نہیں ہوا، جس کے باعث گھروں میں غم و رنج کا سماں ہے۔