شکارپور: آپریشن الاؤنس میں کرپشن کا انکشاف، شیٹ برانچ کے کلرکس سمیت 12 اہلکار معطل

شکارپور: آپریشن الاؤنس میں کرپشن کا انکشاف، شیٹ برانچ کے کلرکس سمیت 12 اہلکار معطل

شکارپور: آپریشن الاؤنس میں کرپشن کا انکشاف، شیٹ برانچ کے کلرکس سمیت 12 اہلکار معطل ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کی جانب سے ایس ایس پی آفس کے کلرکس سمیت 12 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہر میں ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کو کچے میں جاری آپریشن کے الاؤنس میں شامل کرکے کرپشن کی گئی۔ معطل ہونے والوں میں سینئر کلرک عمران ڈہر، انیس احمد، اسسٹنٹ کلرک سلیم احمد اور خادم مہر شامل ہیں۔ معطل اہلکاروں میں توقیق سومرو، عاشق لاکھن، عبدالحمید بھٹو، اختیار ابڑو، نورالدین سنجراڻي، عرفان کمبوہ، مجید چنا اور عامر شیخ بھی شامل ہیں۔