اس پر پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گاڑی کو سائے میں کر دیتے ہیں۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر اور پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔
سابق آرمی چیف کی نواسی اور سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو قیدیوں والی وین میں ایک گھنٹے سے زائد انتظار کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
وین میں موجود خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ شدید گرمی ہے، سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہے، مجھے دمہ کی بیماری ہے، میری طبیعت خراب ہو رہی ہے۔
پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ کو پولیس وین میں پانی پہنچایا گیا، وین میں خدیجہ شاہ کے ساتھ دیگر دو خواتین بھی شامل تھیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔
گزشتہ دنوں خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا تھا مگر پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے وہ گھر سے فرار ہوگئی تھیں۔
0 تبصرے