باغبانپورہ میں بلاول بھٹو زرداری اور ایک رہائشی خاتون کے درمیان ہلکے پھلکے اور دوستانہ مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں بلاول بھٹو زرداری کے دورے کے دوران ایک خاتون نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "بلاول بیٹا یہاں آئے ہیں تو ہماری بات کریں، سیاست نہ کریں۔"
بلاول بھٹو نے خوشدلی سے جواب دیا کہ "آپ ہی بتائیں کہ میں سیاست کی باتیں نہ کروں تو آپ کی کیا بات کروں۔"
خاتون نے بلاول کی خیریت دریافت کی اور دعائیں دیں کہ خدا آپ کو سلامت رکھے۔ بلاول نے بھی شکرگزاری کے ساتھ جواب دیا اور کہا کہ "آپ کا بہت شکریہ۔"
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان کافی وائرل ہو گئی اور لوگوں نے بلاول کی دوستانہ اور خوش اخلاق طبیعت کی تعریف کی۔
0 تبصرے