محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے شروع ہوکر 31 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ یکم جنوری سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
0 تبصرے