زخمی مگر ثابت قدم: ڈی ایس پی جوڑے نے اسپتال میں شادی کی سالگرہ منا کر بہادری کی نئی مثال قائم کردی

شکارپور آپریشن میں زخمی ہونے والے بہادر ڈی ایس پی میاں بیوی نے سکھر کے اسپتال میں اپنی دوسری شادی کی سالگرہ منائی، جہاں افسران، ڈاکٹرز اور عملے نے بھی ان کے حوصلے کو سراہا۔

زخمی مگر ثابت قدم: ڈی ایس پی جوڑے نے اسپتال میں شادی کی سالگرہ منا کر بہادری کی نئی مثال قائم کردی

شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری اہم پولیس آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے بہادر ڈی ایس پی میاں بیوی نے اپنی دوسری شادی کی سالگرہ اسپتال میں منائی—ایک ایسا لمحہ جس نے اہلکاروں اور شہریوں دونوں کو ان کی حوصلہ مندی پر داد دینے پر مجبور کر دیا۔ میئر سکھر ارسلان شیخ خصوصی طور پر اسپتال پہنچے اور جوڑے کے لیے سالگرہ کا کیک لائے۔ زخمی ڈی ایس پیز نے ڈاکٹرز، نرسز اور اسپتال کے عملے کے ہمراہ کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ کا دن منایا۔ اس موقع پر وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار بھی اسپتال پہنچے اور زخمی افسران کی مزاج پرسی کی۔ انہوں نے کہا کہ خاتون ڈی ایس پی کی جرات پوری فورس کے لیے قابلِ فخر ہے اور پولیس مقابلے میں شامل افسران اور اہلکاروں کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ شکارپور آپریشن میں 9 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ ڈی ایس پی میاں بیوی سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔