ہوشیار ہو جائیں، سردیوں میں چھوٹی غلطی بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے

ہوشیار ہو جائیں، سردیوں میں چھوٹی غلطی بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے

ہوشیار ہو جائیں، سردیوں میں چھوٹی غلطی بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ سردیوں میں پیاس نہ لگنا اس بات کی علامت نہیں کہ جسم کو پانی کی ضرورت نہیں، بلکہ یہ جسم کا خاموش اشارہ ہوتا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو رہا ہے۔ یہ ڈی ہائیڈریشن تھکن، سر درد، سستی، جلد کی خشکی اور کمزوری کا سبب بنتی ہے۔ سردیوں میں ٹھنڈی ہوا کے باعث ہونٹ پھٹ جاتے ہیں، جلد خشک ہو جاتی ہے اور جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہم محسوس نہیں کرتے۔ یہی وہ وقت ہے جب جسم اندرونی طور پر توجہ چاہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سردیوں میں نیم گرم پانی، سوپ، یخنی، تازہ پھل، سبزیاں اور سبز چائے پانی کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ غذائیں نہ صرف جسم کو گرم رکھتی ہیں بلکہ اندرونی خشکی کو کم کر کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں، جس سے بیمار ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا سردیوں میں مناسب مقدار میں پانی کا استعمال ضرور کریں، کیونکہ کبھی کبھی چھوٹا سا عمل بڑے مسائل سے بچا لیتا ہے۔