شکارپور میں پولیس کا آپریشن، 9 مبينه ڈاکو ہلاک، ڈی ایس پی پارس بکهرانی، ان کے شوہر ڈی ایس پی ظہور سومرو سمیت 4 اہلکار زخمی

ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ اسپتال پہنچے اور ڈی ایس پی پارس بکهرانی، ان کے شوہر ظہور سومرو اور دیگر اہلکاروں کی عیادت کی

شکارپور میں پولیس کا آپریشن، 9 مبينه ڈاکو ہلاک، ڈی ایس پی پارس بکهرانی، ان کے شوہر ڈی ایس پی ظہور سومرو سمیت 4 اہلکار زخمی

شکارپور (احسان ابڑو): شکارپور ضلع کے علاقے منچھر شاہ اور گرد و نواح میں پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا، جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبينه ڈاکو مارے گئے جبکہ دو ڈی ایس پیز سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ مقابلے میں ڈی ایس پی پارس بکهرانی، ڈی ایس پی ظہور سومرو اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مارے گئے ڈاکوؤں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں امداد شیخ، شہزادو شیخ، شہمور شیخ، صابر شیخ، گل محمد عرف کراڑو شیخ، اویس شیخ، ساجد، ایاز شیخ اور غلام محمد شامل ہیں۔ علاقے میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی جگہ پر بھاری نفری موجود ہے اور آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔ مقابلے میں زخمی ہونے والی ڈی ایس پی پارس بکهرانی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی آپریشن تھیٹر میں موجود ہیں جبکہ کراچی سے ڈاکٹر بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ اسپتال پہنچے اور زخمی ڈی ایس پی پارس بکهرانی، ان کے شوہر ظہور سومرو اور دیگر اہلکاروں کی عیادت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی پارس بکهرانی سمیت زخمیوں کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارس بکهرانی کو کمر سے اوپر گولی لگی جبکہ ڈی ایس پی ظہور سومرو کو پیٹ میں لگنے والی گولی سائیڈ سے نکل گئی ہے۔