لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے صوبے وہاں بنائے جائیں گے جہاں اتفاق رائے موجود ہو۔
لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نئے صوبے بنانے کے لیے پہلے ہی کچھ علاقوں پر مشترکہ مؤقف موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 نئے صوبے بنانے کے بجائے پہلے ان علاقوں میں عملدرآمد کیا جائے جہاں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں تھی جب نئے صوبے بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بلاول نے کہا کہ پارٹی کی اپنی تجاویز پر جلد عملدرآمد ہونا چاہیے اور جو کام طے ہوا تھا، وہ جاری ہے۔
0 تبصرے