ایس ایس پی جیکب آباد کا مبينه اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی آسیہ کے معاملے کا نوٹس، ایس ایچ او مقصود سنجرانی اور منشی یاسین نوناری معطل

ایس ایس پی جیکب آباد نے متاثره لڑکی آسیہ کے معاملے پر ایک جانچ کمیٹی قائم کر دی

ایس ایس پی جیکب آباد کا مبينه اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی آسیہ کے معاملے کا نوٹس، ایس ایچ او مقصود سنجرانی اور منشی یاسین نوناری معطل

جیکب آباد: ایس ایس پی جیکب آباد نے مبينه اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی آسیہ کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے آر ڈی 52 کے ایس ایچ او مقصود سنجرانی اور منشی یاسین نوناری کو معطل کر دیا۔ ایس ایس پی جیکب آباد نے متاثره لڑکی آسیہ کے معاملے پر ایک جانچ کمیٹی قائم کر دی۔ ڈی ایس پی ٹھل غلام مصطفیٰ ابڑو کی سربراہی میں جانچ کمیٹی قائم کی گئی ہے، ٹیم کل متاثرہ لڑکی کے پاس پہنچے گی۔ ڈی ایس پی ٹھل غلام مصطفیٰ ابڑو کا کهنا تها که ایس ایس پی جیکب آباد نے مجھے زبانی جانچ کرنے کا حکم دیا ہے، آج چھٹی ہونے کی وجہ سے ليٹر نہیں مل سکا، کل ليٹر موصول ہونے کے بعد جانچ شروع کروں گا