بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے حسن کے چرچے، پیپلز پارٹی کی خواتین بھی تعریف کرنے پر مجبور

بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے حسن کے چرچے، پیپلز پارٹی کی خواتین بھی تعریف کرنے پر مجبور

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے موقع پر اپنی تیاری اور لباس کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی گزشتہ روز لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوئی، جس میں مریم نواز کے ساتھ نواز شریف، شہباز شریف، اہلِ خانہ، وفاقی و صوبائی وزراء اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔ بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری دیدنی تھی، جس پر بختاور بھٹو زرداری بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ بختاور کی پوسٹ پر شرمیلا فاروقی نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے بیٹے کی شادی پر اسی طرح خوبصورت نظر آنا چاہیں گی۔