جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ سجاد ملاح، 7 سالہ اصغر ملاح اور چنگچی رکشہ ڈرائیور رمضان ملاح شامل
بدین: گاؤں پہلوان ملاح کے قریب چنگچی رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو کمسن بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ سجاد ملاح، 7 سالہ اصغر ملاح اور چنگچی رکشہ ڈرائیور رمضان ملاح شامل ہیں۔ زخمیوں میں 30 سالہ ربنواز ولد عبدالکریم، 10 سالہ دلناز ولد عبدالستار ملاح، 24 سالہ صنم زوجہ محبوب ملاح، 39 سالہ لیلان زوجہ اعظم ملاح، 29 سالہ حسنا زوجہ رجب ملاح اور 9 سالہ مریم دختر رجب ملاح شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کی ميتيں اور زخمیوں کو فوری طور پر انڈس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے 6 زخمیوں میں سے 3 خواتین کو تشویشناک حالت کے باعث حیدرآباد ریفر کر دیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب ایک ہی گاؤں اور ایک ہی گھر کے تین افراد کی ہلاکت اور 6 کے زخمی ہونے کی خبر سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے، جبکہ آس پاس کے دیہات سمیت بدین شہر میں بھی سوگ کی فضا قائم ہے۔
0 تبصرے