لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جاتی امرا میں جنید صفدر کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے۔
جنید صفدر نے انسٹاگرام پر اپنی اور ہونے والی دلہن شانزے علی روحیل کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ کالے شلوار قمیض اور بھوری شال میں نظر آئے، جبکہ شانزے نے رنگین لہنگا زیب تن کیا۔ سوشل میڈیا پر جوڑے کی مختلف پوز میں تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
0 تبصرے