ڈیرہ مراد جمالی میں ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ملزم نے غیرت کے الزام میں نوجوان رحمت اللہ جکرانی اور رحیمان جکرانی کو قتل کیا

ڈیرہ مراد جمالی میں ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں میر حسن تھانے کی حدود، گاؤں شاہ ڈپ میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم نے غیرت کے الزام میں نوجوان رحمت اللہ جکرانی اور رحیمان جکرانی کو قتل کیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر میر حسن تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولین کی لاشیں ڈیرہ مراد جمالی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق رحمت اللہ جکرانی اور رحیمان جکرانی کو غیرت کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، مزید تفتیش کے بعد ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے گا۔