ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق خصوصی ٹیم نے 11 روز میں کارروائی مکمل کی
کراچی: کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے متعدد واقعات میں ملوث مرکزی ملزم عمران اور اس کے ساتھی وقاص خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان 100 سے زائد بچوں کو نشانہ بنانے میں ملوث رہے، جبکہ 2020 سے 2025 کے دوران درج تمام مقدمات میں ملزم کا ڈی این اے میچ ہوا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق خصوصی ٹیم نے 11 روز میں کارروائی مکمل کی، ملزمان نے اعترافِ جرم بھی کیا ہے اور متاثرہ بچوں نے شناخت کر لی۔
دوسری جانب مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ مضبوط شواہد کے ساتھ کیس عدالت میں پیش کیا جائے اور ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے۔
0 تبصرے