جڑانوالہ: کوٹ مومن کے افسوسناک حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 14 افراد کی میتیں آبائی گاؤں پہنچا دی گئیں

جڑانوالہ: کوٹ مومن کے افسوسناک حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 14 افراد کی میتیں آبائی گاؤں پہنچا دی گئیں

جڑانوالہ: کوٹ مومن کے قریب افسوسناک حادثه، ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق، دلخراش ٹریفک حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 14 افراد کی میتیں ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 364 گ ب پہنچا دی گئیں، جہاں پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ بدقسمت خاندان فوتیدگی کے بعد اسلام آباد سے فیصل آباد جا رہا تھا کہ راستے میں المناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ میتوں کے گاؤں پہنچتے ہی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی اور کہرام مچ گیا۔ آر پی او کی ہدایات پر ایس پی ٹاؤن جڑانوالہ بختیار احمد متاثرہ خاندانوں کے گھروں پر پہنچے، لواحقین سے تعزیت کی اور ان کے غم میں شریک ہوئے۔ ایس پی ٹاؤن نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور پولیس اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے لواحقین کو ہر ممکن قانونی اور انتظامی تعاون کی مکمل یقین دہانی بھی کرائی۔