حملے کی صورت میں خطے کے ممالک میں موجود تمام امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے: ایران

حملے کی صورت میں خطے کے ممالک میں موجود تمام امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے: ایران

لندن (ویب ڈیسک) ایران نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو خطے کے ممالک میں قائم تمام امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ رائٹرز کے مطابق ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تہران نے خطے کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا ایران پر حملہ کرتا ہے تو ان ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں ایران میں مداخلت کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران نے خطے کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ واشنگٹن کو ایران پر حملے سے روکیں، کیونکہ امریکی کارروائی کی صورت میں جوابی حملے ان ممالک میں موجود امریکی اڈوں پر کیے جائیں گے۔