کراچی: تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، صدر میں 19 ہوٹل اور 13 دکانیں سیل

کراچی کے علاقے صدر میں فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے 32 دکانوں اور ہوٹلوں کو سربمہر کر دیا۔

کراچی: تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، صدر میں 19 ہوٹل اور 13 دکانیں سیل

کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران ضلع جنوبی کی انتظامیہ نے صدر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 32 دکانیں اور ہوٹل سربمہر کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی جاوید نبی کے مطابق سیل کی گئی املاک میں 19 ہوٹل اور الیکٹرانکس کی 13 دکانیں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیشتر ہوٹل فٹ پاتھوں پر کرسیاں اور دیگر سامان رکھ کر عوامی گزرگاہوں پر قبضہ کیے ہوئے تھے، جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جاوید نبی نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف مہم صرف صدر تک محدود نہیں بلکہ کراچی ساؤتھ کے تمام علاقوں میں بلاامتیاز جاری رہے گی، تاکہ فٹ پاتھ اور سڑکیں شہریوں کے لیے بحال کی جا سکیں۔