شارع فیصل پر کار کی ٹکر سے ایک راہ گیر جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔
کراچی کے علاقے شارع فیصل کارساز کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک راہ گیر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
0 تبصرے