کراچی کے مختلف علاقوں سے ایک بندھی لاش اور ایک پھندا لگی لاش ملنے کے واقعات نے خوف و تشویش پیدا کر دی۔
کراچی کے علاقے پاک کالونی ریکسر پُل کے قریب سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر اسے قتل کیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب ملیر سعود آباد میں ایک گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
0 تبصرے