ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، پی آئی اے کی 7 پروازیں منسوخ

تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور انتظامیہ کے رویّے کے خلاف ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج سے پروازیں منسوخ اور درجنوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، پی آئی اے کی 7 پروازیں منسوخ

تنخواہیں نہ بڑھنے اور انتظامی دباؤ کے خلاف ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں قومی ایئر لائن کی آج 7 پروازیں منسوخ جبکہ ملک بھر میں 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ ایئر کرافٹ انجینئرز کی تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او کے نامناسب رویّے اور عدم تعاون کی وجہ سے انجینئرز سخت ناراض ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں خلل برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ سی ای او نے احتجاج کرنے والے انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق قومی ایئرلائن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، اس لیے ہڑتال یا کام چھوڑنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔