پنوعاقل سے سکھر تک جے یو آئی کی ریلی؛ بدامنی، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاج

جے یو آئی نے بدامنی، مہنگائی، کرپشن اور قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے مطالبے پر پنوعاقل سے سکھر تک احتجاجی ریلی نکالی۔

پنوعاقل سے سکھر تک جے یو آئی کی ریلی؛ بدامنی، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاج

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے امن و امان کی خراب صورتحال، بڑھتی مہنگائی، کرپشن اور قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے مطالبات کے ساتھ پنوعاقل سے سکھر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پارٹی کارکنوں، مقامی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں امن، انصاف اور عوامی ریلیف کو یقینی بنایا جائے۔