پی آئی اے نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب روپے خود خرچ کر ڈالے، سیکریٹری نجکاری کمیشن کا انکشاف

سیکریٹری نجکاری کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ایئرلائن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نام پر 28 ارب روپے بطور ٹیکس اکٹھے کیے، مگر یہ رقم جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کر لی۔

پی آئی اے نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب روپے خود خرچ کر ڈالے، سیکریٹری نجکاری کمیشن کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اسے دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار توقع ہے قومی ایئرلائن کی بولی بہتر لگے گی، کیونکہ نجکاری کے عمل میں 4 کنسورشیم حصہ لے رہے ہیں۔ کمیٹی رکن بلال احمد خان کے سوال پر کہ پی آئی اے ملازمین کے روزگار کا کیا بندوبست کیا گیا ہے، سیکریٹری نے وضاحت کی کہ بڈرز کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے تاکہ ملازمین کو مخصوص مدت تک برقرار رکھا جا سکے۔