طوفان ’ملیسا‘ نے جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں تباہی مچادی، 30 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر، جب کہ طوفان اب بہاماس کی جانب بڑھ رہا ہے۔
سمندری طوفان ’ملیسا‘ نے کیریبین کے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، یہ طوفان اب کیٹگری ون میں تبدیل ہوچکا ہے، جس کے نتیجے میں ہیٹی میں 25، جمیکا میں 4 اور ڈومینیکا میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
کیوبا میں طوفان کی شدت کے باعث 7 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ کئی سڑکیں بند ہوچکی ہیں۔
بہاماس کے جنوبی حصوں میں بھی انخلا کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، کیونکہ طوفان تیزی سے اس سمت بڑھ رہا ہے۔
جمیکا کے علاقے سینٹ الزبتھ میں لوگوں کو بجلی سے محروم ہونا پڑا ہے جبکہ تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں اور زمین کھسکنے کے واقعات سے مکانات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
طوفان کی تباہ کاریوں کے پیشِ نظر جمیکا کے وزیراعظم اینڈریو ہولنس نے ملک کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے عالمی امداد کی اپیل کی ہے۔
0 تبصرے