بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں نمایاں پیشرفت متوقع ہے۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں آئندہ ماہ نمایاں پیشرفت متوقع ہے۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں نمایاں پیشرفت متوقع ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں میں تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معاشی عشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، ملک معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، معاشی اہداف حاصل کیے ہیں اور مہنگائی میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ بھی نصف سطح پر آگیا ہے، منی بجٹ کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بنیادی اصلاحات لا رہے ہیں۔ بلال اظہر کیانی نے یہ بھی کہا کہ معاشی میدان میں ملنے والی کامیابیوں کو اب پائیدار بنانا ہے، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہماری ترجیح ہے۔