حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان، کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے : بیرسٹر گوہر کا عزم

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا اعلان: حقِ خودارادیت کے حصول تک پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گا — کشمیری ہمیشہ ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے

حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان، کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے : بیرسٹر گوہر کا عزم

ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کے دن ہم ایک بار پھر کشمیر پر بھارتی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے، اور عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حقِ خودارادیت دیا جائے۔