ویژن فار دی کنگڈم ان پاکستان کے تحت کرسمس فیسٹیول کی تقریب سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور کا خطاب

پارلیمانی سیکرٹری روما مشتاق مٹو اور رکن صوبائی اسمبلی حسن علی شاہ بھی شریک

ویژن فار دی کنگڈم ان پاکستان کے تحت کرسمس فیسٹیول کی تقریب سے وزیراعلیٰ کے  معاون خصوصی برائے اقلیتی امور کا خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن سندھ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کی ویژن فار دی کنگڈم اِن پاکستان کے زیرِ اہتمام کراچی کرسمس فیسٹیول میں شرکت۔ فیسٹیول بشپ مشتاق انجم (سی ای او ۔ وی ایف کے) کی قیادت میں منعقد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر سعید غنی، رکن صوبائی اسمبلی سندھ و پارلیامانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو اور رکن صوبائی اسمبلی سندھ حسن علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ بین الاقوامی وفود، صدر پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ اقلیتی کراچی ڈویژن مشتاق مٹو، مذہبی اسکالرز، سماجی رہنما، بین المذاہب ہم آہنگی کے کارکنان، اور مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے بھی فیسٹیول میں شرکت کی۔ ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اپاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت، وزیرِ اعلیٰ سندھ اور محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ میرے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں آج آپ سب کے ساتھ یہ خوبصورت کرسمس تقریب منا رہا ہوں۔ یہی وہ پاکستان ہے جہاں ہم سب ایک پرچم تلے متحد ہیں ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ ہوں ایک ایسی جماعت جو برابری، نمائندگی اور ہر شہری کی عزتِ نفس پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی زیرِ قیادت سندھ حکومت اقلیتوں کی فلاح، تحفظ اور بااختیار بنانے کو ہمیشہ اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔