رواں سال کا آخری سپرمون آج رات آسمان پر روشن ہوگا — دسمبر کا “کولڈ مون” دیکھنے کا بہترین موقع

پاکستان میں رواں سال کا آخری سپر مون 4 اور 5 دسمبر کی رات واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔

رواں سال کا آخری سپرمون آج رات آسمان پر روشن ہوگا — دسمبر کا “کولڈ مون” دیکھنے کا بہترین موقع

کراچی — اسپارکو کے مطابق رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون، جسے دسمبر کا کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے، آج رات پاکستان بھر میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ دکھائی دے گا۔ ماہرین کے مطابق سپر مون اُس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے نسبتاً قریب مقام پیریجی پر ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے چاند عام فل مون کے مقابلے میں 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ اہم اوقات: چاند کا طلوع ہونا: 4 دسمبر شام 4 بج کر 58 منٹ پر (99٪ روشن حالت میں) سپر مون کا عروج: 5 دسمبر صبح 4 بج کر 15 منٹ پر (99.8٪ روشن حالت میں) اسپارکو کے مطابق زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ اس دوران تقریباً 357,218 کلومیٹر ہوگا۔ چاند کا یہ دلکش منظر پاکستان بھر میں صاف موسم کی صورت میں بغیر کسی خصوصی آلے کے دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سپر مون سال میں عام طور پر 3 سے 4 مرتبہ وقوع پذیر ہوتا ہے، لہٰذا یہ 2025 سے قبل سپر مون دیکھنے کا آخری موقع ہے۔