مفتی منیب الرحمٰن ڈینگی میں مبتلا، اسپتال میں زیرِ علاج

معروف عالم دین مفتی منیب الرحمٰن کو طبیعت خرابی پر ڈینگی کی تشخیص کے بعد مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

مفتی منیب الرحمٰن ڈینگی میں مبتلا، اسپتال میں زیرِ علاج

ترجمان کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لایا گیا جہاں معائنے کے دوران پتہ چلا کہ وہ ڈینگی میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مفتی منیب الرحمٰن کی حالت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے اور ڈاکٹرز ان کی صحت سے متعلق پرامید ہیں۔