سافکو اور ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے درمیان سندھ کی دیہات میں سماجی اور معاشی بہبود کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سی ای او سافکو مائیکرو فنانس کمپنی ڈاکٹر سلیمان جی ابڑو اور سی ای او ہیریٹیج فاؤنڈیشن یاسمین لاری نے معاہدے پر دستخط کیے

سافکو اور ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے درمیان سندھ کی دیہات میں سماجی اور معاشی بہبود کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

حیدرآباد: سافکو مائیکرو فنانس کمپنی اور ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے پاکستان میں موثر اور جامع ترقی کے لیے شراکت داری کے ایک تاریخی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس سے سندھ بھر کے غریب خاندانوں کے مشترکہ تعاون سے ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوسکے گا۔ سافکو ہیڈ آفس حیدرآباد کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، غربت کے خاتمے، پائیدار گزر معاش اور لچکدار موسمیاتی حل کے لیے پرعزم دونوں اداروں کے درمیاں اس معاہدے پر دستخط کتھ تقریب کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی،جہاں سی ای او سافکو مائیکرو فنانس کمپنی ڈاکٹر سلیمان جی ابڑو اور سی ای او ہیریٹیج فاؤنڈیشن یاسمین لاری نے معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں اداروں کے مقاصد یکساں ہیں جس میں مشترکہ تعاون کے ذریعے غریب خاندانوں کے لیے مالی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا، دیہی اور نیم شہری علاقوں میں درمیاں کاروبار اور چھوٹے کاروباریوں کی حوصلہ افزائی کرنا، موسم مزاحم کم ور کم لاگت والے اور صحت صفائی کی سہولیات سے آراستہ رہائشی منصوبوں کو آگے بڑھانا شامل ہے۔ ان مقاصد کے حوہل کے لیے سندھ میں جہاں ہیریٹیج فاؤنڈیشن کام کر رہی ہے وہاں ، کمزور خاندانوں کو معلومات اور مالی سہولیات فراہم کرکے سماجی و معاشی طور پر با اختیار بنایا جائے گا۔ اس موقع پر سافکو مائیکرو فنانس کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر سلیمان جی ابڑو نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس شراکت داری سے سندھ کے غریب خاندانوں کو بہت فائدہ پہنچے گا جو کہ ہمارا بنیادی ہدف ہے۔ ہم ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر دیہی اور شہری علاقوں کے لوگوں کو علم، کاروبار کی تربیت اور مالی سہولیات فراہم کر کے گذرمعاش کے وسائل کو ترقی دیں گے تاکہ وہ ترقی کے دھارے میں شامل ہو سکیں۔ شراکت داری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایم سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر سید سجاد علی شاہ نے کہا کہ یہ معاہدہ سافکو کے کم آمدنی والے خاندانوں کی سماجی مشکلات کو کم کرنے اور ان کے لیے آمدنی پیدا کرنے کے مواقع بڑھانے کے مقصد کے مطابق ہے، جس میں خدمت کا جذبہ نمایاں ہے۔ جبکہ یاسمین لاری نے کہا کہ یہ معاہدہ ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے دیہی لوگوں کو بااختیار بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینے کے عزم کو مزید تقویت دے گا۔ اس موقع پر مالیاتی شعبے کے معروف رہنما زبیر سومرو بھی موجود تھے۔